پشاور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبہ بھرسے کارکن گھروں میں بتا کراحتجاج کیلئے آئیں گے۔ عمران خان کی رہائی اور اپنا حق لینے تک کسی صورت واپسی نہیں ہوگی۔
9نومبر کو صوابی موٹروے انٹرچینج کے قریب جلسے کاپروگرام ہے۔ جلسے کے دوران بانی کے ساتھ رویے کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ جیل میں ڈالا گیا، ان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی۔
ڈھائی سال سے پی ٹی آئی کے ساتھ فسطائیت کی جارہی ہے۔ تمام معاملات عوام کے سامنے رکھے جائیں گےقرارداد کے ذریعے اب ہماری ایک فائنل کال ہوگی اور قرارداد پاس ہوگی۔
خیبر پختونخواکے عوام کو9نومبر کو 2 بجے صوابی موٹروے انٹر چینج پر پہنچنا ہے۔
مزید پڑھیں :ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار خاتون امیدوار کو شکست سے دوچار کیا