اہم خبریں

190ملین پاؤنڈریفرنس پرسماعت،عمران خان عدالت میں پیش

راولپنڈی ( اے بی این نیوز      )اڈیالہ جیل میں190ملین پاؤنڈریفرنس پرسماعت۔ احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانانےسماعت کی۔عمران خان کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔
بشریٰ بی بی سماعت میں پیش ہونےکیلئےاڈیالہ جیل آئیں۔ ریفرنس میں وکلاصفائی کی35گواہوں پرجرح مکمل۔ بانی پی ٹی آئی کےوکیل ظہیرعباس اوربشریٰ بی بی کےوکیل عثمان گل نےگواہوں پرجرح کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ
190ملین پاؤنڈریفرنس میں مزیدکوئی شواہدپیش کرناچاہتے۔ عدالت نےبانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کے342کےبیان کیلئے8نومبرکی تاریخ مقررکردی۔ 8نومبرکوعدالت بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کو342کےبیان کےسوالنامےفراہم کریگی۔
احتساب عدالت نے190ملین پاؤنڈریفرنس پرسماعت8نومبرتک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں جو لاقانونیت چل رہی ہے،اب ہم یہ سب مزید نہیں ہونے دیں گے، سلمان اکرم راجہ

متعلقہ خبریں