اہم خبریں

جرمن سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں طلباء کو مفت تربیت دینے کا اعلان

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں پوٹینشل کو دیکھتے ہوئے جرمن کمپنی “ایس اے پی” نے آئی ٹی فروغ کے لیے جامعات میں یکم جنوری سے اسٹوڈنٹ زون پروگرام شروع کردیا ہے جسکے تحت طلباء کو مفت تربیت دی جائے گی۔جرمن سافٹ ویئر کمپنی ایس اے پی کے کنٹری ایم ڈی ثاقب احمد نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، کلائوڈ مائیگریشن کے عنوان سے میڈیا رائونڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسٹوڈنٹ زون کے تحت جامعات کے طلباء کو ایس اے پی سافٹ وئیر میں رسائی دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ایس اے پی نے تمام جامعات کو اسٹوڈنٹ زون پروگرام میں شمولیت کی پیشکش کردی ۔

متعلقہ خبریں