اسلام آباد (اے بی این نیوز )فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتوں کے اختیار محدود کرنے کیلئے سب کچھ ہورہاہے۔ حکومت کافی حد تک عدالتوں کو ختم کرنے میں کامیاب ہوئی۔
وکلا اور ججز کی طرف سے ابھی تک کوئی خاص احتجاج کی خبرسامنے نہیں آئی۔
اس قانون سازی کا نقصان لازمی بات ہے بانی پی ٹی آئی کو ہوگا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری اس لیے ہورہی کہ حکومت سے چل نہیں رہی۔
عوام کی جانب سے کوئی پریشر نہیں ہوگا تو حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اس کی فیملی کو سامنے آنا ہوگا۔
مزید پڑھیں : قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ ججز کی تعداد اور سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں ترمیمی بل کی منظوری