ملتان ( اے بی این نیوز )جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے فروغمیں سب سے آگے پیش پیش نظر آتا ہے ۔ جے ڈبلیو شوگر ملز کو پنجاب ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن میں سب سے زیادہ مالی تعاون فراہم کرنے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر یہ بات بھی واضح ہے کہ جے ڈبلیو ڈی سمیت دیگر ملز کی جانب سے کیے گئے مالی تعاون کے ذریعے ملازمین اور ان کے بچوں کو معیاری طبی اور تعلیمی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔ نیز پینشن اور کسی مالی بحران یا بیماری کی صورت میں بروقت امداد بھی فراہم کی جاتی ہے اور ملازمین کے معاشی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے جے ڈبلیو شوگر ملز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس نے ہمیشہ ملازمین کو ترجیح دی اور ان کے تحفظ ان کو اس نے اپنا اولین فرض سمجھا۔ تاکہ ملازمین کے بچے اعلیٰ تعلیم سے بھی مستفید ہو سکیں اس سلسلے میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے بچوں کی تعلیم کے لیے خصوصی اہتمام کیا اور ان کے والدین کو اس حوالے سے خاص طور پر مالی معاونت بھی کی جاتی ہے نیز اگر خدانخواستہ کوئیان پر ایسی بیماری آن پہنچےاور اسکا علاج بھی مہنگا ہو تو ایسے میں جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز ان کی نہ صرف مالی معاونت کرتی ہے اور ان کے علاج معالجے کے لیے بھی ہر طرح سے بندوبست کرتی ہے ۔ جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کے ملازمین نے اس حوالے سے جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ ہمارا ملازمین اور ہمارے بچوں کا خیال رکھتے ہیں اس طرح رکھتے ہیں جیسے کوئی والدین اپنے بچوں کا رکھتا ہے اسی وجہ سے ہم بھی اپنی جان مار کے ان کے ملز کے لیے محنت کرتے ہیں کیونکہ جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز جو ہےملازمین کی دیکھ بھال میں اول اول نظر آتا ہے
مزید پڑھیں :اداروں کو بے تحاشہ اختیارات دیئے جارہے ہیں جس کا نقصان ہوگا،مولانا فضل الرحمان