اہم خبریں

جو قومیں صرف کمزوروں کو جیل میں ڈالتی ہیں، وہ تباہ ہوجاتی ہیں،عمران خان

لاہور (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو قومیں صرف کمزوروں کو جیل میں ڈالتی ہیں، وہ تباہ ہوجاتی ہیں۔مدینہ کی ریاست میں پہلے عدل و انصاف آیا پھر خوشحالی آئی،چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال لیا، انسانی معاشرہ وہ ہوتا ہے جہاں انصاف قائم ہو،ریاست مدینہ کی بنیادعدل وانصاف پر رکھی گئی تھی،جن ممالک میں قانون کی بالادستی ہو وہ خوشحال ہیں،26سال پہلے اپنی جماعت کا نام انصاف کی تحریک رکھا تھا، بدھ کو اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ 26 سالہ سیاست میں کئی چیزیں دہرا چکا ہوں، لوگوں کو اب کئی چیزوں کی سمجھ آنا شروع ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اس وقت بڑے خطرناک موڑ پر کھڑی ہے، کسی وزیراعظم کو حکومت سے نکلنے کے بعد وہ عزت نہیں ملی جو مجھے ملی۔انہوں نے کہاکہ مجھے حکومت سے سازش کے تحت باہر نکالا تو عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکلے،انہوں نے کہاکہ اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا 65 روپے کلو تھا،پی ڈی ایم نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا،عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود یہاں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہے،ہماری حکومت جانے سے اب تک بجلی کی قیمتیں بھی دگنی ہو گئی ہیں،انہوں نے کہاکہ ابھی ملک میں مزید مہنگائی آنے والی ہے، انہوں نے کہاکہ انہوں نے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کروا لئے،

متعلقہ خبریں