اہم خبریں

کو ن ہے جو عدلیہ سے بھی طاقتور ہے؟ چیف جسٹس نوٹس لیں ،فرخ حبیب

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سے متعلق رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا بیان سامنے آیا ہے۔فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے وکلا مسلسل عدالتی احکامات سے مجھے ٹیلیفون پر بتارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے میرے بتانے کے باوجود لاہور ہائیکورٹ کے احکامات نظرانداز کردیے۔فرخ حبیب نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں کون ہے جو عدلیہ سے بھی طاقتور ہے؟پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی توہین کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں