اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ میرے پاس جو محکمے ہیں ان کی ایک ایک پائی کا ذمہ دار ہوں۔ پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن کیلئے دوبارہ بھی فریم ورک بناسکتے ہیں۔
کئی چیزیں آئی ایم ایف کی وجہ سے ختم نہیں کرسکتے تھے۔ اگلا فریم ورک بنائیں گے تو شاید کوئی خسارہ باقی نہ رہے۔ تنقید کرنے والے بتائیں کس محکمے میں کتنا ریونیو جمع کیا؟
ساڑھے 3ہزار نوکریاں ختم کرکے محکمے کے 2.8ارب روپے بچائے۔ پی آئی اے خریدنے والوں کے کئی مطالبات نہیں مان سکتے تھے۔
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت پی آئی اے نہیں خرید رہی،سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب