اہم خبریں

اسلامی نظریاتی کونسل نے دوسرا نکاح ثالثی کونسل کی اجازت کے بغیر غیر شرعی قرار دیدیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ عدالتی نظام اور نظام انصاف معتبر اور بااثر ہونا چاہیے۔ نکاح، طلاق اور خلع کے فیصلے شریعت کے مطابق ہونے چاہئیں،اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اجلاس ہو رہا تھا انہوں نے

دوسرا نکاح ثالثی کونسل کی اجازت کے بغیر کرنا غیر شرعی قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تین طلاقیں اکٹھی دینے پر سزا کے نفاذ سے طلاق کی شرح میں کمی ہوگی۔
ملکی قوانین کو شریعت کے مطابق تشکیل دینے کی ضرورت پر زور۔

تیز تر انصاف سب کو فراہم ہونا چاہیے، نہ کہ صرف سیاستدانوں اور امیروں کو۔ سب کو دینا چاہئیے۔ نظام انصاف موثر اور معتبر بنانے پر زور، ججز کی تقرری میں قابلیت کا معیار مقرر ہو نا چاہیئے۔

ججز کو خدا خوفی اور میرٹ پر فیصلے کرنے کی بھی تلقین کی۔

مزید پڑھیں :انتظار پنجوتھہ 24 گھنٹوں میں وآپس گھر آ جائیں گے، اٹارنی جنرل کی یقین دہانی

متعلقہ خبریں