اہم خبریں

سپریم کورٹ کیلئے 25 ججز، قائمہ کمیٹی نے ججز کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )سپریم کورٹ کے 25 ججز، قائمہ کمیٹی نے ججز کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی۔ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے کثرت رائے سے ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دے دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا جس میں ججز کی تعداد میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق 25 ججز میں سے ایک چیف جسٹس اور 24 ججز ہوں گے۔

دوسری جانب سینیٹر حامد خان اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ججز کی تعداد بڑھانے کی مخالفت کی۔ سینیٹر حامد خان نے کہا کہ ہم قانون سازی کے ایسے طریقہ کار سے متفق نہیں ہیں۔ ہم نے 26ویں ترمیم سے عدلیہ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔’مجھے بتائیں کہ آپ کی حکومت کیا کرنا چاہتی ہے’۔

جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد ججز ٹھیک کام کر رہے ہیں، ججز کی تعداد بڑھانے کی ضرورت نہیں۔اس سے قبل حکمران اتحاد نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔ رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال نے بل نجی کارروائی کے روز پیش کیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی منظوری کے بعد کیا گیا تھا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ میں 17 ججوں کی تقرری کی گئی تھی جب کہ اب ان کی تعداد بڑھا کر 25 کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :مہنگائی بے قابو ہو گئی،انڈے،لہسن،دال مونگ، گھی، آلوسمیت جانئے کیا کیا مہنگا ہوا

متعلقہ خبریں