اہم خبریں

مہنگائی بے قابو ہو گئی،انڈے،لہسن،دال مونگ، گھی، آلوسمیت جانئے کیا کیا مہنگا ہوا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے،گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 14.45 فیصد ہوگئی۔
ایک ہفتے کے دوران 12اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ۔ 12اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 27 اشیا ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے اپنی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ۔
گزشتہ ہفتے انڈوں کی قیمت میں 10 روپے 46 پیسے فی درجن اضافہ ہوا، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لہسن 17 روپے 46 پیسے فی کلو مہنگا ہو۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 60 روپے 68 پیسے مہنگا ہوا۔
سرسوں کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا۔ دال مونگ کی قیمت 5 روپے 80 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔ جلانے کی لکڑی، گھی، آلو، دہی، تازہ دودھ اور بڑا گوشت بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران 12 اشیا ضروریہ کی قیمتیں کم ہوئیں۔ ٹماٹر کی قیمت 6 روپے 43 پیسے کم ہو۔ چکن 45 روپے 86 پیسے فی کلو سستا ہو گیا۔ پیاز کی قیمت 2 روپے 48 پیسے کم،کیلا دو روپے 9 پیسے فی درجن سستا ہو گیا ۔
چینی کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کمی ریکارڈ ۔ دال ماش، گڑ، نہانے کا صابن، آٹا، دال چنا، چاول اور دال مسور بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 27 اشیا ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مزید پڑھیں :رہا کے پی ملازمین کاپشاور پہنچنے پر والہانہ استقبال، اس بار جائیں گے تو حکومت کاتختہ الٹ کر ہی واپس آئیں گے،علی امین

متعلقہ خبریں