اہم خبریں

اسلام آباد میں آج نماز جمعہ کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث بینک بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سکیورٹی کے خطرے کے پیش نظر اسلام آباد حکام نے یکم نومبر (آج) جمعہ کی نماز کے بعد وفاقی دارالحکومت کے دائرہ اختیار میں واقع نجی بینکوں کی تمام شاخیں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں واقع ایک نجی بینک میں تعینات ایک پولیس اہلکار نے بھی روزنامہ اوصاف کو تصدیق کی کہ شہر کے تمام بینک آج دوپہر 2 بجے کے بعد بند رہیں گے تاہم خودکار ٹیلر مشینیں (اے ٹی ایم) معمول کے مطابق کام کریں گی۔

یہ فیصلہ اسلام آباد میں دن دیہاڑے بینک ڈکیتیوں کا ایک سلسلہ دیکھنے کے بعد آیا، جس میں ایک جان بھی چلی گئی۔ مزید برآں، دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کے 26 الگ الگ واقعات رونما ہوئے، مقامی پولیس ابھی تک کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کر سکی۔

حالیہ ڈکیتیوں کے جواب میں، اسلام آباد پولیس نے شہر بھر میں 1,500 سے زیادہ پولیس اور فرنٹیئر کور (FC) کے اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ 600 بینکوں اور مالیاتی اداروں کے باہر بھی سیکیورٹی بڑھا دی۔بینکوں کو بھی اپنے سیکیورٹی گارڈز تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت

متعلقہ خبریں