اہم خبریں

خیبرپختونخواڈسٹرکٹ جیل اٹک سےتحریک انصاف کے86 قیدی رہا

اٹک(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اراکین اسمبلی سمیت خیبرپختونخوا کے 86 قیدیوں کو عدالتی احکامات پر اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا۔جیل انتظامیہ کے مطابق رہا ہونے والے زیادہ تر قیدیوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے سرکاری محکموں سے ہے۔

جیل حکام کے مطابق عدالتی حکم پر اٹک جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں میں پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز انور زیب اور لیاقت خان بھی شامل ہیں۔

رہا ہونے والے دیگر قیدیوں میں ریسکیو 1122 کے 46 اہلکار، 25 پولیس اہلکار اور 13 میونسپل اہلکار شامل ہیں۔اسلام آباد میں ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد سنگجانی میں ٹول پلازہ کے قریب پولیس وین پر حملے کے ملزم پی ٹی آئی ایم پی ایز اور دیگر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

قیدیوں کی وین پر حملے کی بروقت اطلاع نہ دینے پر اسلام آباد پولیس کے تین اے ایس آئیز سمیت 13 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کا 77 واں یوم آزادی آج جوش وجذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

متعلقہ خبریں