اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دیدی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین کی شقوں سے متصادم قرار دیدیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے شیرافضل مروت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر بلینکٹ پابندی آئین کی ایسوسی ایشن اور اظہار رائے کی آزادی کی شقوں سے متصادم ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ جیل رولز کی یہ شق بتائی گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی کے بعد شق 265 کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں :پی آئی اے بولی کا عمل ختم،دوبارہ بھی 10 ارب روپے کی آفر، حکومت نہیں دیتی تو خود چلائے،بولی دہندہ کا جواب