اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق بینک ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والی شارٹ مشین گن تھانہ سیکرٹریٹ سے غائب ہوگئی۔
تھانہ صدر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے بغیر چیکنگ کے جعلی ملازم کو سرکاری ایس ایم جی گن نمبر 218 جاری کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی ملازم نے اسلام آباد پولیس اہلکار سے ایس ایم جی لی، وردی پر جعلی ملازم کا نام لکھا ہوا تھا۔
اس نے تھانہ سیکرٹریٹ سے نام لیا اور بیلٹ نمبر 283 لکھا اور موبائل فون بھی غلط لکھا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس کے دوران ایک راہگیر جاں بحق اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے تیارکردہ ٹریکٹرز کی پہلی کھیپ تنزانیہ پہنچ گئی