لندن(اے بی این نیوز) ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ ۔ ہائی کمیشن کا لندن میں مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ۔ ہائی کمیشن کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائےگا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کو اندراج مقدمہ کی درخواست سفارتی اختیارات کے ذریعے دی جائے گی۔ قاضی فائزعیسیٰ جس گاڑی پر سوار تھے وہ پاکستان ہائی کمیشن کی ملکیت ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن نے برطانیہ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق لندن میں گزشتہ رات سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ اسکاٹ لینڈ یارڈ میں 9 مظاہرین کے خلاف درج کیا جائے گا۔
سکاٹ لینڈ یارڈ میں کیس کے اندراج کے لیے درخواست سفارتی اتھارٹی کے ذریعے دی جائے گی۔لندن میں سابق چیف جسٹس فیض پر حملہ، محسن نقوی کا نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ پر مظاہرین کے حملے میں پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو ویڈیوز کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل مکمل کرنے کے بعد ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کر دیے جائیں گے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کی گاڑی پر حملہ ہوا، ہم اس واقعے پر خاموش نہیں رہ سکتے، قاضی فائز عیسیٰ کو خطرات کا سامنا تھا پھر سیکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں :آئین کہتا ہے قرآن اور سنت کے منافی کوئی قانون نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان