لاہور (اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوازشریف کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا،سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ آج ہمارا ایک اور خواب پورا ہونے جارہا ہے۔
نوازشریف کینسر ہسپتال میں کینسر کی ہر سٹیج میں مبتلا مریض کا علاج ہوگا۔
نوازشریف کینسر ہسپتال میں کسی مریض کو انکار نہیں کیا جائے گا۔ یہ صرف پنجاب کا نہیں پورے پاکستان کا ہسپتال ہوگا۔ نوازشریف کینسر ہسپتال کا منصوبہ تقریباً55 ارب روپے کی لاگت سے بنے گا۔ میری والدہ بھی کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوئی تھیں۔
یہ بہت مہنگا علاج ہے غریب آدمی اس کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ بہترین انسان وہ ہے جس کا وجود دوسرے کے لیے فائدہ مند ہو۔ جہاں نوازشریف کا نام آتا ہے لوگ آنکھیں بند کرکے اعتماد کرتے ہیں۔
کینسر ہسپتال کو2 فیز میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلا فیز 2025اور دوسرا 2027می ختم ہونا ہے۔
مزید پڑھیں :26 ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کر کے ایک لاکھ اساتذہ کو بے روزگار کیاجارہاہے، ملک احمد بھچر