اہم خبریں

26 ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کر کے ایک لاکھ اساتذہ کو بے روزگار کیاجارہاہے، ملک احمد بھچر

لاہور ( اے بی این نیوز    )ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ بڑے عرصے بعد اتنے زیادہ وزراکو ایک ساتھ دیکھا ہے۔ محکمہ جنگلات میں نیا قانون بناکر ڈسٹرکٹ ٹو ڈسٹرکٹ لوگوں کو ٹرانسفر کیاجارہاہے۔
ان کے خلاف استاد اور نابیناافراد پہلے سے سڑکوں پر ہیں کل یہ بھی سڑکوں پر ہوں گے۔ 26 ہزار سکولز کو آؤٹ سورس کر کے ایک لاکھ اساتذہ کو بے روزگار کیاجارہاہے۔ کروڑوں روپے کی بلڈنگز ہیں، حکومت سرکاری سکولوں کو بیچ رہی ہے۔
ایک سو پچاس بی ایچ یوز نجی شعبے کو دیئے جارہے ہیں۔ جو سینئروزیر نے آج تقریر کی ہےگراؤنڈز پر یہ حالات نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں :نئی ٹیسٹ رینکنگ، سعود شکیل کی لمبی چھلانگ ،ٹاپ 10 میں شامل

متعلقہ خبریں