اہم خبریں

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری،حامد خان اور عاصمہ جہانگیر گروپ میں کانٹے دار مقابلہ،حتمی نتائج کا انتظار

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ۔ سندھ ہائیکورٹ میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ۔ صدارتی نشست پر حامدخان گروپ کے منیر احمد کاکڑ 218 ووٹ لیکر آگے ہیں ۔
عاصمہ جہانگیرگروپ کے رؤف عطا نے 153 ووٹ حاصل کیے۔ نائب صدر سندھ کی نشست پر بھی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا۔ حامدخان گروپ کے ملک خوشحال خان اعوان 176 ووٹ لےکرآگے۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کے محمد ندیم قریشی 155 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پشاور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار کو برتری ۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے رؤف عطا نے127ووٹ حاصل کیے۔
حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار منیر احمد خان کاکڑ نے 125 ووٹ لیے ۔ نائب صدر کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے فدا بہادر نے 115لیے۔ حامدخان گروپ کے محمد حبیب قریشی نے 125 ووٹ حاصل کیے۔
سیکرٹری جنرل کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے سلمان منصور نے 129لیے۔ حامدخان گروپ کے ملک زاہد اسلم نے 112 ووٹ حاصل کیے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں رؤف عطا 131 ووٹوں کیساتھ آگے ہیں۔ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 100 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطا نے میدان مار لیا ۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کےمیاں رؤف عطا 593 ووٹ لےکرپہلےنمبرپر ہیں۔ حامد خان گروپ کے امیدوار منیر کاکڑ 457 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں ۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ بار انتخابات،ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل263 رجسٹر ووٹوں میں سے 195 ووٹ کاسٹ ہوئے، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر کے مطابق حامد خان گروپ کے منیر احمد کاکڑ 119ووٹ لیکر پہلے نمبر پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے روف عطا 74ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں

مزید پڑھیں :اسلام آباد، 36گھنٹوں کے دوران بینک ڈکیتی کی 4 خونی کامیاب وارداتیں،پولیس منہ دیکھتی رہ گئی،ڈاکو راج قائم

متعلقہ خبریں