اہم خبریں

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔ پانچ نشستوں پر 17 امیدوار آمنے سامنے تھے۔ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے رؤف عطا صدارت کے امیدوار ہیں۔
چار ہزار 21 وکلانے حق رائےدہی کا استعمال کیا۔ اسلام آباد میں 769ووٹرز کیلئے سپریم کورٹ میں پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا۔ بلوچستان رجسٹری میں 263، خیبرپختونخوا میں 517 ووٹرزنے حق رائے دہی استعمال کیا۔
لاہور میں سب سے زیادہ 1404 اور ملتان میں 274 وکلانے ووٹ کاسٹ کیا۔ بہاولپور میں 111، سندھ میں 683 وکلانے ووٹ کاسٹ کیا۔ سب سے زیادہ ایک ہزار 4 سو چودہ ووٹرز کا تعلق لاہور سے ہے۔

مزید پڑھیں :چوہدرری اعجاز کی اہلیہ کی پریس کانفرنس،ہوشربا انکشافات،روح فرسا ،رونگٹے کھڑے کر دینے والی داستان سنا دی

متعلقہ خبریں