اہم خبریں

تحریک انصاف کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 556 ملزمان کو جوڈیشل کردیاگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) اسلام آباد (اے بی این نیوز     )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادتحریک انصاف کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 556 ملزمان کو جوڈیشل کردیاگیاانسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنایاتحریک انصاف کارکنان کے خلاف تھانہ سنگجانی،آبپارہ،سیکریٹریٹ سمیت 11 تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ قبل ازیں

اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 556 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ چار اکتوبر کو گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی کارکنان کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا ۔
سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی ۔ دوران سماعت پی ٹی آئی وکلاء انصر کیانی،مرزا عاصم،مرتضیٰ طوری و دیگر پیش ہوئے ۔ وکیل انصر کیانی نے کہا کہ تمام ملزمان کو بےگناہ جیلوں میں بند رکھا گیا،پولیس نے کیا تفتیش کرنی ہے۔
ملزمان کو اٹک،جہلم سمیت دیگر جیلوں میں شناخت پریڈ کے لیے رکھا گیا تھا۔ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا مقدمہ ہے اور احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ اسی طرز کے دیگر مقدمات میں بھی ملزمان کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔
پراسیکیوٹرنے استدعا کہ کہ ملزمان سے لاٹھیاں و دیگر سامان برآمد کرنے کے لیے تیس دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،ملزمان کے خلاف تھانہ سنگجانی،آبپارہ،سیکریٹریٹ سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں

مزید پڑھیں :چوہدرری اعجاز کی اہلیہ کی پریس کانفرنس،ہوشربا انکشافات،روح فرسا ،رونگٹے کھڑے کر دینے والی داستان سنا دی

متعلقہ خبریں