اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایم ڈی کیٹ کیخلاف درخواست منظور ،اسلام آباد ہائیکورٹ کاایم ڈی کیٹ کا دوبارہ امتحان لینے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ امتحان لینا حکم جاری کردیا ۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے یونیورسٹی کو ا یم ڈ ی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی ایک ماہ میں دوبارہ ا یم ڈ ی کیٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ دیا ہے ۔

پی ایم ڈی سی رپورٹ کے مطابق ا یم ڈ ی کیٹ پیپر میں سوالات آؤٹ آف سلیبس تھے،واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے ا یم ڈی کیٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا، ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے کیس میں عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا تھا۔

متعلقہ خبریں