اہم خبریں

روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ روسی سپیکر کو سینیٹ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان اور روس کے مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات ہیں۔
روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ تجارت کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ قبل ازیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کیلئے متحرک ہیں۔ سمگلنگ ،امیگریشن،بحری تحفظ پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ عالمی مسائل کا حل آپس میں بات چیت اور مشاورت سے ہی ہے۔
مل کر دہشتگردی کے خلاف کام کرسکتے ہیں۔
پاکستان ہمیشہ امن ،استحکام،بنیادی حقوق کیلئے اقدامات کرتا رہا ہے۔ پاکستان نے مختلف فورمز پر غزہ میں مظالم پر آواز اٹھائی ۔ ریاستوں کو انسانیت کے خلاف جرائم پر عالمی عدالت کی جانب دیکھنا پڑتاہے۔

مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس،جسٹس منصور شاہ کی سعودی عرب سے آن لائن شر کت

متعلقہ خبریں