اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) سندھ نےآٹے کی زیادہ قیمت میں تمام صوبوں اوروفاق کو پیچھےچھوڑدیا ، پنجاب میں آٹے کی قیمتیں تمام صوبوں اوروفاق کےمقابلے سب سے کم ، شہر قائد کے باسی بدستور ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پرمجبور ہیں کراچی میں آٹےکے20کلوتھیلےکی قیمت2200روپے تک ہے،دستاویز ادارہ شماریات ۔
ادارہ شماریات کے دستاویزات کے مطابق، سندھ میں آٹے کی قیمتوں نے وفاق اور دیگر صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔حیدرآباد، پشاور، اور خضدار آٹے کا 20 کلو تھیلا 2000 روپے تک۔اسلام آباد اور راولپنڈی آٹے کی قیمت 2000 روپے تک۔کوئٹہ میں 1970 روپے اور لاڑکانہ میں 1940 روپے تک پہنچ گئی۔
سب سے کم قیمتیں پنجاب میں بہاولپور 1880، بنوں 1850، سکھر 1820 روپے،گجرانوالہ، سیالکوٹ اور سرگودھا میں 1800 روپے تک۔ملتان 1773، لاہور 1730، اور فیصل آباد میں آٹا 20 کلو کا تھیلہ سب سے کم 1700 روپے تک فروخت ہو رہا ہے ۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئی تاریخ رقم،سرمایہ کاروں کی چاندی