اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ میں گرم رہا۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: لسبیلہ، شہید بینظیر آباد 43،حیدرآباد، سکرنڈاور مٹھی میں 41ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: آئندہ ہفتےسپریم کورٹ میں 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیے گئے