باغ(نیوز ڈیسک)باغ شہر کے امن کو تباہ کر کے لیاری بنانے کی کوشش،شر پسند عناصر کا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر خواجہ دانش اور انکے بھائی،بہنوئی کو بریگیڈ کے پاس دکان پر آتشی اسلحہ،خنجر،ڈنڈوں سے قاتلانہ حملہ، ڈاکٹر دانش شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل،ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج،نامذد ملزمان حسام ولد ریاض ساکن ہاڑی گہل،دانش بیگ،احسن و دیگر میں سے دو ملزمان دانش ولد رحمدل ساکن جئے نا بن،حق نواز کیانی ولد نواز کیانی ساکن ہمہ موہڑہ پولیس کی حراست میں۔ نجی سکول کے طلبا پرائیویٹ افراد کے ساتھ میرے بھانجے خواجہ بلال کو قتل کرنے کے ارادے سے آئے تھے۔ڈاکٹر دانش،باغ کا امن تباہ کرنے اوردہشت گردی پھیلانے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے سول سوسائٹی باغ کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع حویلی کہوٹہ کی تحصیل ممتاز آباد کے نواحی گاؤں پدر سے تعلق رکھنے والے میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر خواجہ دانش کو اے پی ایس سکول باغ کے قریب کچھ اوباش قسم کے لڑکوں نے اچانک حملہ کر کے مار پیٹ کی ان کے سر میں شدید قسم کی چوٹیں بھی آئیں۔اس واقعے کے رونما ہونے کے بعد ڈاکٹر خواجہ دانش کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال باغ لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔گہرے زخم اور ہاتھ کی انگلیاں فریکچر اور جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔. ڈاکٹر دانش نے تھانہ پولیس میں درخواست میں کہا کہ میرے بھانجے کو دو دن قبل نجی سکول کے سٹوڈنٹس نے جھگڑا کیا اور اسے ذدو کوب کیا جس پر گزشتہ روز انہی لڑکوں نے ڈاکٹر دانش کے بھانجے کو قتل کرنے کی پلاننگ کی۔معلوم ہونے پر پرنسپل اے پی ایس کو آگاہ کرنے کے بعد نجی سکول کے پرنسپل کو آگاہ کیا۔سکول پرنسپل نے اگلے دن معاملات حل کرنے کا کہا۔جس کے بعد ہم واپس دکان پر آ گئے۔کچھ دیر بعد وہی لڑکے اپنے ہمراہ پرائیویٹ لوگوں کو جو آتشی اسلحہ سے لیس تھے مجھ پر حلمہ کر دیا اور گن پوائینٹ پر مجھ پر حملہ کر کے خنجر،آہنی راڈ،ڈنڈوں کا استعمال کیا۔جس سے میں شدید زخمی ہو گیا۔مجھے ڈسٹرکٹ ہسپتال شفٹ کیا گیا۔انھوں نے مذید کہا کہ دن کے وقت میرے بہنوئی کی دکان پر آ کر میرے بھانجے کو مارنے،دن دیہاڑے اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا باغ انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے.ڈپٹی کمشنر باغ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں اور اصل حقائق سے عوام الناس کو آگاہ کریں۔باغ کے شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے پرزور مطالبہ کیا کہ قاتلانہ حملہ کرنے،باغ کا امن خراب کرنے اور دہشتگردی پھیلانے والوں کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔















