اہم خبریں

قاضی فائز عیسیٰ قدیم ترین برطانوی درسگاہ میں بطور بینچر منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے برطانیہ کی قدیم ترین قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے سفر کیا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے پہلے بینچر ہیں جنہیں مڈل ٹیمپل میں منتخب کیا گیا۔

انہیں اس تقریب میں شرکت کی دعوت مئی میں ملی تھی، اور انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ہی 25 اکتوبر کو شرکت کر سکیں گے۔ اس کے بعد تقریب کی تاریخ 29 اکتوبر مقرر کی گئی۔

مڈل ٹیمپل لندن کے چار تاریخی قانونی اداروں میں سے ایک ہے، جو قانون کے طلبہ کو تربیت دیتا ہے اور وکالت میں داخلہ کے لیے لائسنس فراہم کرتا ہے۔ یہ ادارہ 14ویں صدی میں قائم ہوا اور برطانوی قانونی نظام میں اہم مقام رکھتا ہے۔

مڈل ٹیمپل کے گریجویٹس میں سر تھامس مور، ایڈمنڈ برک اور مہاتما گاندھی جیسے اہم شخصیات شامل ہیں۔ یہ ادارہ اپنے طلبہ کو قانونی مہارتوں کے ساتھ ساتھ عملی تربیت بھی فراہم کرتا ہے، جس سے وہ پیشہ ورانہ دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں