سپریم کورٹ نے تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ اقدام چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ہدایت پر عمل میں لایا جا رہا ہے، اور لائیو اسٹریمنگ کی سہولت سائلین کی رضا مندی سے مشروط ہوگی۔
خواتین سائلین کی رضا مندی کے تحت کیس کی سماعت میں رازداری کا خیال رکھا جائے گا، جبکہ اوورسیز پاکستانی بھی اپنے مقدمات کی سماعت براہ راست دیکھ سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لائیو اسٹریمنگ کے لیے درکار کیمروں اور دیگر آلات کی خریداری کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اور ایک کمیٹی اس سروس کے بارے میں سفارشات تیار کر رہی ہے جو حتمی منظوری کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو پیش کی جائیں گی۔
فی الحال، سپریم کورٹ کے صرف کمرہ عدالت نمبر 1 میں لائیو اسٹریمنگ کی سہولت موجود ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو عدالت سےبہت بڑا ریلیف مل گیا