اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما زین قریشی عہدے سے مستعفی ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ان کا یہ فیصلہ شو کاز نوٹس ملنے کے بعد کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران پارٹی قیادت سے رابطے نہ رکھنے پر زین قریشی سمیت چار اراکین قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیے تھے۔

اپنے استعفے میں زین قریشی نے کہا کہ انہوں نے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے اور وہ ایک آزاد اور شفاف انکوائری کے حق میں ہیں، ساتھ ہی پارٹی کے حامیوں کے جذبات کا بھی احترام کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں