لکی مروت ( اے بی این نیوز ) خوارج کاضلع لکی مروت میں نمازمغرب کے دوران مسجدپرحملہ،آئی ایس پی آر کے مطابق حملےکےدوران پاکستان ملٹری اکیڈمی کےکیڈٹ عارف اللہ شہیدہو گئے۔
کیڈٹ عارف اللہ نےبہادری سےلڑتےہوئے کئی نمازیوں کی جانیں بچائیں۔
مسجدمیں نمازیوں پرحملہ کرنےکابزدلانہ فعل خوارج کےحقیقی نظریےکاعکاس ہے۔ کیڈٹ کابہادرانہ عمل دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنےکیلئےفورسزکےعزم کاثبوت ہےایسی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں۔
19سال کےکیڈٹ عارف اللہ آبائی شہرلکی مروت چھٹی پرآئےہوئےتھے۔ کیڈٹ عارف اللہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیرتربیت تھے۔ جی سی عارف اللہ شہیدنےسوگواران میں والدین،4بھائی اور4بہنیں چھوڑیں۔
جی سی عارف اللہ شہید کےبھائی بھی پاک آرمی میں دفاع وطن کافریضہ انجام دےرہےہیںجی سی عارف اللہ شہیدنےنہتےہوئےبھی دہشتگردوں کابھرپورمقابلہ کیا
مزید پڑھیں :ناروے میں مقیم سیاسی جماعت عمران خان کی رہائی کے لیے بین الاقوامی مہم چلائے گی