اسلام آباد ( اے بی این نیوز )دہشتگردی مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق
نامعلوم افراد متعدد قیدیوں کو چھڑوا کر لے گئے۔
نامعلوم افراد نے پولیس قیدی وینوں پر فائرنگ کی، شیشے بھی توڑے۔ حملے کے بعد وینوں میں سوار متعدد قیدی بھی فرار ہوگئے۔ وینوں میں اٹک جیل سے پیشی کیلئے لائے جانے والے قیدی سوار تھے۔
قیدی وینوں میں ڈیڑھ سو سے زائد قیدی موجود تھے۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق سنگجانی ٹول پلازہ کےقریب3قیدی وینزپرحملہ کیاگیا۔ تمام قیدیوں کودوبارہ گرفتارکرلیاگیا۔ حملہ آوروں کی تعداد18سے20تھی۔
حملےکےبعدکچھ قیدی وین سےفرارہوئےتھے۔ پولیس نےقیدیوں کوفرارکرانےکی کوشش ناکام بنادی۔
مزید پڑھیں :ڈیرہ اسماعیل خان ، درازندہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ،10جوان شہید،3زخمی