جہلم( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کی سٹاک ایکسچینج 90ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح سے تجاوز کرنے پر قوم کومبارکباد۔ انہوں نے کہا کہسٹاک مارکیٹ میں بتدریج اضافہ سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔
14برس بعد سٹاک مارکیٹ میں ایسا تیز اضافہ معاشی ٹیم کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے۔ مہنگائی کی شرح38سے 6.9فیصدپر آگئی۔ مسلسل دو ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے،۔
بجلی صارفین کے ریلیف کیلئے آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں پر نظر ثانی شروع ہوچکی۔
آئی ایم ایف سے 7ارب ڈالر کی لانگ ٹرم سہولت معیشت میں مزید بہتری لے کر آئے گی۔ پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچانے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے۔
مزید پڑھیں :پاکستانی ڈیلیوری رائیڈر محمد محسن نذیر کی ایمانداری کی مثال قائم، غلطی سے لی گئی رقم کسٹمر کو واپس کردی