اہم خبریں

ملک میں آئین و قانون کوختم کیاجارہا ہے، بشریٰ بی بی کو بے گناہ اڈیالہ جیل میں رکھا ہوا ہے، رؤف حسن

اسلام آباد( اے بی این نیوز)پی ٹی آئی راہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ بشری ٰ بی بی کو بے گناہ اڈیالہ جیل میں رکھا ہوا ہے۔ بشریٰ بی بی کوعمران خان کی اہلیہ ہونےکی سز ادی جارہی ہے۔
اس وقت صرف عمران خان کی بات ہورہی ہے۔
کوشش کی جارہی ہے عمران خان باہر نہ آسکیں۔ ملک کوآگےلےکرچلناہےتوہمیں گراوٹ سےنکلناپڑےگا۔ عمران خان نےصرف پاکستان کی خدمت کی ہے۔
بشریٰ بی بی کوبےگناہ ہونےکےباوجودسزادی جارہی ہے۔
ملک میں آئین و قانون کوختم کیاجارہا ہے۔ امیدہےزین قریشی جواب دیکراپنی پوزیشن واضح کریں گے۔ ملک کی مقبول ترین جماعت کودیوارسےلگایاجارہاہے۔
9مئی کےحوالےہمارامطالبہ ہےجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔
کسی کےالزام لگانےسےکوئی قصوروارنہیں ہوجاتا۔ رؤف حسن عمران خان کی بہن کاذکرکرتےہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ عمران خان کی2بہنوں کوجیل میں ڈالا گیا۔
عمران خان جیل میں ہیں جماعت کوسیاسی سرگرمیاں نہیں کرنےدی جارہی۔
مزید پڑھیں :نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی متحرک،عدالتی اسٹاف کو بریفنگ کیلئے بلا لیا

متعلقہ خبریں