اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیراعظم نےنجکاری اورحکومتی بولیوں کےعمل میں احکامات جاری کردیے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےنجکاری اور بولیوں کی لائیومیڈیا کوریج کی ہدایت کردی۔
فیصلےکا مقصد نجکاری اور بولیوں کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
تمام بین الاقوامی مسابقتی بولیوں کی ٹرانزیکشنز کی براہ راست میڈیا کوریج ہوگی۔ نجکاری،پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ سےمتعلق تمام بولیوں کی ٹرانز یکشنز کی لائیومیڈیا کوریج ہوگی۔ مقامی طور پراہم بولیوں کی ٹرانزیکشنز کی بھی لائیو میڈیا کوریج ہوگی۔
تمام وفاقی وزارتیں،ڈویژنز اور سرکاری ادارےاحکامات کے پابند ہوں گے۔ کابینہ ڈویژن نےوفاقی وزرا،وزرائے مملکت،مشیر،معاونین خصوصی کو مراسلہ بھجوادیا۔ مراسلہ پرعمل درآمد کیلئےتمام وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کو بھیج دیا گیا۔
تمام حکومتی خودمختار اور دیگر اداروں کو بھی احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائی کورٹ ، توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا