اہم خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ ، توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 10، 10 لاکھ روپے کی دو ضمانتوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بشریٰ بی بی نے تحائف جمع نہیں کروائے تو پی ٹی آئی کے بانی کو ملزم کیوں بنایا گیا؟ قاضی فائز عیسیٰ کا بھی ایسا ہی معاملہ ہے، اس کیس میں بھی بیوی کے فعل کا ذمہ دار شوہر کو ٹھہرایا گیا۔

جسٹس میاں گل حسن نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو یا ڈپٹی اٹارنی جنرل کو موقع ملے تو آذربائیجان جا کر دیکھیں وہاں ایک میوزیم ہے جہاں تحائف رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے صدور کو ملنے والے تحائف وہاں ان کی تصاویر کے ساتھ رکھے جاتے ہیں۔ جب وہ وہاں گئے تو دیکھا کہ وہاں ایک پاکستانی لیڈر کی تصویر تھی لیکن وہاں صرف محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر تھی۔ دیکھا، بدقسمتی سے کسی اور کی تصویر نظر نہیں آئی۔

تاہم جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کو 10,100,000 روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں :جسٹس یحیٰی آفریدی کی بطور چیف جسٹس حلف برداری تقریب، ایوان صدر کا سپریم کورٹ انتظامیہ سے رابطہ

متعلقہ خبریں