اسلام آباد (اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کاتقرراورپارلیمانی کمیٹی کو چیلنج کرنے کافیصلہ۔ بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ۔ کور کمیٹی نے اراکین کے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کو سراہا۔ کہا پارلیمانی کمیٹی میں نہ جانے کا فیصلہ درست تھا۔ کور کمیٹی نے احتجاج سے متعلق اراکینِ سے تجاویز مانگ لیں۔
پی ٹی آ ئی رہنما حا مد خان کا کہنا ہے ملک خوفناک صورت حال سے گزر رہا ہے۔ 20 اور 21 اکتوبر ملک کے چند سیاہ ترین دنوں میں سے تھا۔۔آئین پر ڈاکہ مارا گیا۔ یہ عدلیہ پر ایسے ہی بمبارڈمنٹ یے جیسے اسرائیل غزہ پر کر رہا ہے ۔ ۔ ہم اسی کو جج مانیں گے جو سب سے سینیر ہو۔
جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپیل کرتے ہیں اپنی باری پر چیف جسٹس بنیں ابھی چیف جسٹس کا عہدہ قبول نہ کریں۔ سلمان اکرم نے کہا آئینی ترمیم کا مقصد صرف اور صرف عدلیہ کو مفلوج کرنا ہے۔ ہم اس کے خلاف احتجاج کریں گے ۔
مزید پڑھیں :جسٹس یحیٰی آفریدی کی بطور چیف جسٹس حلف برداری تقریب، ایوان صدر کا سپریم کورٹ انتظامیہ سے رابطہ