کراچی ( نیوز ڈیسک ) ایم کیو ایم کی رہنما رعنا انصار کے بیٹے شاہ زیب بدھ کو کراچی میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں شازیب نقوی جاں بحق اور ان کا دوست زخمی ہوگیا۔حادثہ کلفٹن بائی پاس پر انگلش بوٹ ہاؤس کے قریب پیش آیا۔
پولیس ٹیم نے حادثے کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ حادثہ تیز رفتاری کا نتیجہ تھا۔شازیب کی نماز جنازہ عشاء کی نماز کے بعد گلستان جوہر عسکری 4 میں ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: بھاری جرمانے اور مقدمات، ٹرانسپورٹرز نے موٹر وے بلاک کر دی