اہم خبریں

بھاری جرمانے اور مقدمات، ٹرانسپورٹرز نے موٹر وے بلاک کر دی

لاہور ( نیوز ڈیسک )پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن (پی ایم ایم اے) نے بھاری جرمانے اور مقدمات کے اندراج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بابو صابو انٹر چینج کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کر دیں،

بدھ کو تفصیلات کے مطابق بابو صابو انٹر چینج چاروں اطراف سے مکمل طور پر بند۔ ایسوسی ایشن کے احتجاج کے باعث بند روڈ بکر منڈی کی سڑکیں بھی بند رہیں۔بابو صابو انٹر چینج کی بندش کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور نیازی اڈہ اور دیگر ملحقہ بس اسٹینڈز جانے کے خواہشمند مسافروں اور راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ پاکستانی منی مزدا ایسوسی ایشن نے بھاری جرمانے عائد کرنے اور ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے خلاف مظاہرے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس اور موٹروے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ان مقدمات اور جرمانے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کو ترجیحی بنیادوں پر روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں :چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد

متعلقہ خبریں