اسلام آباد (اے بی این نیوز )حکومت پاکستان کی طرف سے بھارت کے ساتھ کر تارپور راہداری معاہدے کی تجدید۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے کرتارپور راہداری معاہدے کی تجدید کردی۔
سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے راہداری معاہدے میں 5برس کی توسیع کردی۔ کرتارپور راہداری معاہدہ 24 اکتوبر 2019 کو پہلی بار5سال کیلئے دستخط کیا گیا تھا۔ پاکستان مذہبی ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کیلئے پرعزم۔
کرتارپور راہداری سکھ برداری کی دیرینہ خواہشات کو پورا کرتی ہے۔
مزید پڑھیں :73سالہ سینیٹر کو ایوان بالا کے کوریڈورز میں گھسیٹا اور ذلیل کیا گیا ،جہانزیب قاسم رونجھو