اہم خبریں

کوشش یہی ہے نظام کو اسی طرح رکھا جائے کہ یہ اسمبلی مدت پوری کرسکے،شیر افضل مروت کی نئی منطق

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا ہے کہ آئینی ترامیم ہوئیں اور پاکستان کو ایک نیا نظام عدل دیا گیا ہے۔ پہلے ہی ہمارا نظام عدل 138 ویں نمبر پر آرہا ہے ۔

تینوں جج حکومت وقت کا ناراض نہیں کریں گے۔ اسی عدلیہ نے جسٹس منیر بھی پیدا کیا ،جسٹس ڈوگر بھی آئے۔ بندیال بھی کوئی مایہ ناز جج نہیں تھا ۔ ہمیںذمہ دار جج چاہئے جو انصاف کرسکے۔
ثاقب نثار ڈیم بنا رہا تھا ، ڈیم کے ساتھ تمہارا کیا کام ہے۔

بندیال نے 12 بجے عدالت بھی کھولی۔ قاضی فائز عیسیٰ نے سب سے بڑی پارٹی کو بے نشان کیا۔ پانچ لوگ ضمیر نہ بیچتے توشاید یہ ترامیم نہ ہوتیں۔ نواز شریف نے عدلیہ پر اپنی بھڑاس بھی نکالی۔ کوشش یہی ہے آئندہ کے تین چار سالوں کے لئے نظام کو اسی طرح رکھا جاسکے تاکہ یہ اسمبلی مدت پوری کرسکے۔

ان کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ خواجہ آصف سے ایک دن سر راہ ملاقات ہوگئی، میرا دھڑن تختہ ہوگیا۔ شیر افضل مروت کی باتوں پر ایوان میں قہقہے۔

مزید پڑھیں :نئےچیف جسٹس کی تقرری،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، پی ٹی آئی اورسنی اتحادکونسلکو منانے کی سر توڑ کوششیں،03.8 بجے تک اجلاس ملتوی

مزید پڑھیں :مخصوص نشستوں کاکیس،چونکہ حتمی فیصلہ ہی نہیں ہوا ،اس پر عملدرآمد “بائنڈنگ” نہیں،2 ججز کا تفصیلی اقلیتی فیصلہ جاری

متعلقہ خبریں