اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خان کی ذاتی معالجین سے معائنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل عمران خان کی درخواست پر سماعت کرینگے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہعمران خان کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی۔
ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ذاتی معالجین بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔
ڈاکٹر عاصم،ڈاکٹر ثمینہ اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو فی الفور معائنہ کیلئے اجازت دی جائے۔
چیف کمشنر اسلام آباد اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :آئینی ترامیم سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کیاجارہاہے،زین قریشی