اہم خبریں

خیبرپختونخوا ،500 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین آج نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے

پشاور(نیوز ڈیسک )محکمہ ٹرانسپورٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کا بل خیبر پختونخواہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سروسز ریپیل ایکٹ 2024 کے عنوان سے آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

پاس ہونے کی صورت میں 550 سے زائد ملازمین اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔2022 میں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں محکمہ ٹرانسپورٹ میں ملازمین کو کنٹریکٹ پر رکھا گیا۔

ان ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کی ایم پی اے نگہت اورکزئی کی جانب سے پرائیویٹ ممبر کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا جسے منظور کرلیا گیا، گورنر نے دستخط کرکے بل کو قانون کی شکل دے دی۔تاہم بل کی منظوری کے باوجود ملازمین کو مستقل نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے انہیں قانونی چارہ جوئی کرنا پڑی۔

حکومت اس ایکٹ کو منسوخ کرنے اور ان کنٹریکٹ ورکرز کی ملازمت ختم کرنے کا بل آج پیش کرے گی۔بل کی منسوخی سے 550 سے زائد ملازمین اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
مزید پڑھیں: شمالی غزہ میں سینئر اسرائیلی کمانڈر ہلاک

متعلقہ خبریں