اہم خبریں

شمالی غزہ میں سینئر اسرائیلی کمانڈر ہلاک

غزہ ( نیوز ڈیسک )اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز شمالی غزہ میں ایک دھماکے میں ایک بریگیڈ کمانڈر کی ہلاکت کا اعلان کیا، جہاں اسرائیلی فورسز حماس کو نشانہ بنانے کے لیے ایک وسیع حملے میں مصروف ہیں۔

فوجی ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ 401 ویں بریگیڈ کے کمانڈر کرنل احسن ڈاکسا جبالیہ کے علاقے میں اس وقت مارے گئے جب وہ اپنے ٹینک سے باہر نکلتے ہی ایک دھماکہ خیز مواد سے ٹکرایا۔وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ ڈاکساحماس کے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے مارا گیا۔

ہگاری نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک اور بٹالین کمانڈر اور دو اہلکار ہلکے سے زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کا مشاہدہ کرنے کے لیے باہر نکلے اور ایک دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئے۔41 سالہ ڈاکسا ڈروز کمیونٹی کا رکن تھا اور اسے چار ماہ قبل بریگیڈ کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ ایک سال سے جاری غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے سب سے سینئر آرمی کمانڈروں میں سے ایک تھے۔
مزید پڑھیں: صدر زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کی توثیق کر دی، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں