اہم خبریں

پی ٹی آئی کے کون سےارکان نےآئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دیئے ؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل کی جانب سے 26ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنے ممکنہ منحرف ارکان کی تعداد جاری کرنے کے بعد اب سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بھی کچھ نام شیئر کیے ہیں۔


پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ چند اور لوگوں کے نام بھی آپ کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے، ان لوگوں نے اپنی آنے والی نسلوں کو منہ دکھانے کے لیے نہیں چھوڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برائی کو برا کہنا ہمارا فرض ہے، ووٹر اپنے حلقے کے عوام سے جو فراڈ کیا ہے اس کا حساب لے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتنے والے ایم این اے، چوہدری الیاس، عثمان علی، مبارک زیب، ظہور قریشی، اورنگزیب کھچی حکومت کو ووٹ دیں گے۔ علاوہ ازیں، ریاض فتیانہ، زین قریشی، مقداد حسین اور اسلم گھمن کو لابی میں ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔

دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا سوچ بھی نہیں‌سکتا.

متعلقہ خبریں