اہم خبریں

اگر مولانا ووٹ دیتے ہیں تو بھی ان سے راہیں جدا نہیں ہوں گی ،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اگر مولانا ووٹ دیتے ہیں تو کیا آپکی ان سے راہیں جدا ہو جائیں گی ؟ بیرسٹر گوہر سے سوال ۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
مولانا سے راہیں بالکل جدا نہیں ہوں گی۔ بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ حکومت کے پاس پلان بی اور سی ہے اس پر کیا کہیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ
حکومت کی مرضی ہے جو مرضی کرے۔ہم نے ابھی بائیکاٹ کا اعلان نہیں کیا ،حتمی مشاورت جاری ہے۔ ادھر دوسری جانبکامران مرتضیٰ نے کہا کہ اب تک صورتحال یہ ہے کہ تین متبادل ڈرافٹ تیار ہے۔
حکومت کے ساتھ تینوں ڈرافٹ کے حساب سے بندے بھی پورے ہیں۔ اگر ہم شرکت نہیں کرینگے تو وہ کہہ رہے ہیں اسلامی دفعات نکال دیں گے۔ آرٹیکل 8 ،آرٹیکل 51 اور آرٹیکل 106 کو ہماری شرکت نا کرنے پر نکال دیا جائے گا۔ یہ ساری صورتحال مولانا فضل الرحمان کے سامنے رکھوں گا۔اب فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے۔

مزید پڑھیں : قومی اسمبلی اجلاس کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات، مہمانوں کے داخلے پر پابندی

متعلقہ خبریں