اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی کابینہ نے حکومتی اتحادی جماعتوں بشمول پاکستان پیپلز پارٹی کا 26 ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ منظور کر لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملکی حالات کی بہتری کیلئے کابینہ نے بہترین فیصلہ کیا۔
پوری قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی کابینہ سے منظوری کی مبارکباد۔ کابینہ نے ملکی ترقی اور عوامی فلاح کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ملکی وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا۔ اجلاس میں وزیر قانون و انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دوبارہ تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت کے استحکام کے بعد ملک کے آئینی استحکام اور قانون کی حکمرانی کیلئے ایک سنگ میل عبور ہوا ۔ عوام سے کئے گئے اپنے وعدے کے مطابق ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے محنت جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہاں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں : ہمارے10سے 11 ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا،عامر ڈوگر،پی ٹی آئی کا ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کا اعلان