اہم خبریں

جعلی کرکٹ کلب کی دستاویزات پر امریکہ جانے والا شخص گرفتار

کراچی(نیوز ڈیسک ) کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکہ جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کراچی سے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی میں امریکن قونصلیٹ کے باہر سے گرفتار ملزم کی شناخت شکیل رفیق کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق لاہور سے ہے۔ملزم کے خلاف کارروائی امریکن قونصلیٹ کی درخواست پر کی گئی۔ملزم نے سجاد نامی ایجنٹ سے جعلی دستاویزات حاصل کیں جو ملزم کا دوست بھی ہے۔

ملزمان نے سجاد نامی شخص سے 32000 یو اے ای درہم میں معاملات طے کئے۔ملزمان نے ابتدائی طور پر پاکستانی کرنسی میں 450,000 روپے ادا کیے جبکہ باقی رقم ویزا لگنے کے بعد ادا کرنا تھی۔ملزم نے امریکی قونصلیٹ میں کرکٹ کلب سے وابستہ ہونے کا انکشاف کیا۔ملزم نے کرکٹ کلب سے اپنی وابستگی کے حوالے سے جعلی دستاویزات جمع کرائیں، باوجود اس کے کہ اسے کرکٹ کا کوئی علم نہیں تھا۔

ملزمان دستاویزات کے حوالے سے امریکی قونصلیٹ کے عملے کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔مقدمے میں نامزد ایجنٹ سجاد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ نے بھارتی سرزمین پر 36 سال بعد ٹیسٹ میچ جیت لیا

متعلقہ خبریں