اہم خبریں

سعودی عرب میں 22 ہزار غیر قانونی مقیم تارکین وطن گرفتار

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 13 ہزار سے زائد افراد اقامہ قوانین، تقریباً 5500 سرحدی قوانین اور 3300 سے زائد لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

1421 افراد کو داخلے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا، جب کہ 53 افراد کو غیر قانونی طور پر ملک چھوڑنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا اور 18 افراد کو غیر قانونی تارکین وطن کو سہولیات فراہم کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کی جائے۔ یہ سنگین جرم ہے جبکہ سعودی عرب میں مجموعی طور پر 21 ہزار 971 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی ،فری لانسرز مایوسی کا شکار

متعلقہ خبریں