اہم خبریں

ایک ووٹ کی پچاس کروڑ بولی، جسم کے ٹکڑے کر دیئے جائیں، جبری ووٹ تو نہیں دیں گے،سڑکوں کو بھر دیں گے،مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کرنے جارہے ہیں۔ حالات کے پیش نظر ترامیم ہوتی رہتی ہیں۔ مگر جس بھونڈے انداز سے ترمیم کرنا چاہتے ہیں انتہائی شرم کی بات ہے

ایک طرف مذاکرات ہیں، تو دوسری طرف اپوزیشن کے ممبران کو اغوا کیا جارہا ہے۔ میری جماعت کے ایک ممبر کو بھی اغوا کیا گیا ہے۔ بی این پی مینگل کی ایک خاتون ممبر کے شوہر اور بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے۔

ان کے دوسرے ممبر کو ہسپتال سے اٹھایا گیا ہے، کتنی شرمناک بات ہے۔ آپ اس طرح آئین میں ترمیم کریں گے؟ یہ ظلم و جبر کی انتہا ہے۔

سندھ حکومت کو کچے کے ڈاکوؤں نے بے بس کر دیا ہے۔ ایک ووٹ کی پچاس کروڑ کی بولی، جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں، جبری ووٹ تو نہیں دیں گے،سڑکوں کو بھر دیں گے۔ اس طرح بل کو پاس کریں گے تو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہو گا۔

اگر ہمارے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں، جبری ووٹ مانگا جائے گا تو نہیں دیں گے ووٹ ۔
حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ وہ مذاکرات بھی کررہے ہیں اور ہمارے ممبران کو اغواء بھی کیا جارہا ہے۔ پتہ چلا ہے ایک ووٹ کی پچاس کروڑ کی بولی لگی ہے۔ زبردستی یہ بل پاس نہیں کر سکیں گے۔ ہم سڑکوں کو بھر دیں گے

مزید پڑھیں :ملک کی سیاسی صورتحال انتہائی گھمبیر،حکومت اور پی ٹی آئی میں چو مکھی جنگ جاری،کسی کی جیت واضح نہیں

متعلقہ خبریں