اہم خبریں

خواتین کو اغوا کرکے آپ نے قانون سازی کرنی ہے، شرم کا مقام ہوگا،علی محمدخان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) پی ٹی آئی کے راہنما علی محمدخان نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم آئین ساز یہاں بیٹھے ہیں۔ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ آئین میں تبدیلی نہیں ہوسکتی۔
آئین کی یہ کتابیں کسی بہن کے سر کے دوپٹے سے زیادہ قیمتی نہیں۔ خواتین کو اغوا کرکے آپ نے قانون سازی کرنی ہے، شرم کا مقام ہوگا۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت پوری قوم کا نقصان تھا۔

یہ کیسی آئینی ترمیم ہے کہ ایم این ایز کو اغوا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت مسلم لیگ ن کی ہے، آپ کے دور میں یہ کھلواڑ ہو رہا ہے۔ آپ کیوں پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔
کیا ایک ملک میں دو وزیراعظم ہو سکتے ہیں؟ سپیکر،صدر، وزیراعظم ایک ہوتا ہے تو پھر چیف جسٹس دو کیوں؟ 8 فروری کو جو ڈاکہ پڑا اس پر ہماری پٹیشن سپریم کورٹ میں موجود ہے۔ آپ آئینی ترامیم لائیے اس کے بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اس ایوان میں لائیے۔
مسودہ کہاں سے آیا؟ کہاں سے ملا مسودہ، کس نے بنایا مسودہ؟

مزید پڑھیں :امریکن پبلک افیئرز کمیٹی نے عمران خان کے لیے انصاف کی امید ٹرمپ کی حمایت سے وابستہ کر دی

متعلقہ خبریں